چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں ہرممکن سہولت فراہم کریں گے‘چین پاکستان کا سب سے قابل اعتماد دوست ہے پاک چین تعلقات طویل اور وسیع ‘پاکستان چین دوستی وقت کے ساتھ مضبوط ہوئی ہے ‘پاکستان اور چین کی دوستی شہد سے بھی میٹھی ہے ‘ پاکستان کو ہر شعبے میں چین کی تعاون کی ضرورت ‘3دہائیوں میں چین نے بے مثال ترقی کی ہے خاص طو رپر زراعت اور صنعت کے شعبے میں چین کی معاونت درکار ہے زرعی پیداوار بڑھانے کےلئے چین کے تجربات سے استفادہ کرینگے
وزیر اعظم شہباز شریف کی معروف چینی سرمایہ کار کمپنیوں کے نمائندگان سے گفتگو
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان اہم منصوبہ ہے‘ چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں ہرممکن سہولت فراہم کریں گے‘ سی پیک کی صورت میں چینی تعاون کو فراموش نہیں کیا جاسکتا‘چین پاکستان کا سب سے قابل اعتماد دوست ہے پاکستان اور چین کے تعلقات طویل اور وسیع ہے پاکستان چین دوستی وقت کے ساتھ مضبوط ہوئی ہے پاکستان اور چین کی دوستی شہد سے بھی میٹھی ہے پاکستان کو ہر شعبے میں چین کی تعاون کی ضرورت ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین دہائیوں میں چین نے بے مثال ترقی کی ہے خاص طو رپر زراعت اور صنعت کے شعبے میں چین کی معاونت درکار ہے زرعی پیداوار بڑھانے کے لئے چین کے تجربات سے استفادہ کریں گے ۔ پیر کو اسلام آباد میں معروف چینی سرمایہ کار کمپنیوں کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ چین پاکستان کا سب سے قابل اعتماد دوست ہے پاکستان اور چین کے تعلقات طویل اور وسیع ہے پاکستان چین دوستی وقت کے ساتھ مضبوط ہوئی ہے پاکستان اور چین کی دوستی شہد سے بھی میٹھی ہے پاکستان کو ہر شعبے میں چین کی تعاون کی ضرورت ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین دہائیوں میں چین نے بے مثال ترقی کی ہے خاص طو رپر زراعت اور صنعت کے شعبے میں چین کی معاونت درکار ہے زرعی پیداوار بڑھانے کے لئے چین کے تجربات سے استفادہ کریں گے جبکہ تمام چیلنجز سے احسن طریقے سے نبردآزما ہونگے وزیراعظم نے کہا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان اہم منصوبہ ہے ۔ ہم چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں ہرممکن سہولیات فراہم کرینگے ۔ سی پیک کی صورت میں ہم چین کے تعاون کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے، پاکستان چین کے تجربات سے صنعتی شعبے کے ترقی کے لئے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے ۔ پاکستان کو توانائی کے شعبے میں مشکلات درپیش ہے ہم زراعت ،توانائی اور دیگر شعبے میں تعاون کو برقرار رکھیں گے چین اور پاکستان ترقیاتی منصوبوں میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی کوشش کریں گے ۔