شہبازشریف نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سخت نوٹس لے لیا ‘متعلقہ وزیروں اور وزارتوں سے رپورٹ طلب 

May 30, 2022 | 16:19

ویب ڈیسک

حکومتی نرخوں پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے، عوام کو لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے‘ وزیراعظم 
شہباز شریف کی ملک بھر میں آٹے کی قیمت حکومتی اعلان کے مطابق بنانے کےلئے سخت اقدامات کی ہدایت 

 وزیراعظم شہبازشریف نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ وزیروں اور وزارتوں سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملک بھر میں آٹے کی قیمت حکومتی اعلان کے مطابق بنانے کےلئے سخت اقدامات کی ہدایت کی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے ملک بھر میں آٹے کے ارزاں نرخوں پر سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ وزارتوں اور وزرا سے رپورٹ طلب کرلی ہے، جب کہ وزیراعظم نے ملک بھر میں آٹے کی قیمت حکومتی اعلان کے مطابق بنانے کے لئے سخت اقدامات کی بھی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم نے ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو حکومتی نرخوں پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے، عوام کو لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزیراعظم نے فوڈ سیکیورٹی، صنعت کی وزارتیں اور متعلقہ محکمے احکامات پر عمل درآمد کی رپورٹ آج ہی پیش کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔دوسری جانب وزیر اعظم سستا آٹا اسکیم میں گندم چوری میں ملوث فلور ملز کے خلاف پنجاب بھر میں کریک ڈاون شروع کردیا گیا ہے، صوبائی محکمہ خوراک نے سرپرائز چیکنگ، سرکاری گندم میں خوردبرد اور کم آٹا فراہمی میں ملوث 80 سے زائد فلور ملز کے خلاف کارروائی کرکے بے ضابطگیوں اور کرپشن میں ملوث فلورملز کو شوکاز نوٹس جاری کئے جب کہ متعدد فلور ملز کا کوٹہ معطل کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ جن شہروں میں کارروائی کی گئی ان میں بہاولپور ڈویڑن میں 28 ،لاہور میں 6 ،راولپنڈی میں 17 ،گوجرانوالہ میں 7 جبکہ رحیم یار خان میں 8 فلورملز شامل ہیں۔

مزیدخبریں