افغان صوبہ لوگر میں تانبے کی کان سے 114 قدیم نوادرات برآمد

لوگر( نوائے وقت رپورٹ)  افغانستان کے صوبہ لوگر میں حکام نے تانبے کی کان سے ملنے والے 114 قدیم نوادرات قومی عجائب گھر کے حوالے کر دیے گئے۔ گزشتہ روز محکمہ آثار قدیمہ نے لوگر میں واقع تانبے کی کان عاینک سے ملنے والے تاریخی اور قدیم 114 نوادرات افغانستان کے قومی عجائب گھر کے حوالے کیے۔ان تاریخی آثار میں مٹی کے برتن، مٹی کے چراغ، عقیق کی مہریں، گلدان، چاقو، تانبے اور چاندی کے سکے شامل ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ یہ کوشانی اور ساسانی دور کے نوادرات ہیں۔نوائے وقت رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے وردک میں بارودی سرنگوں کے دھماکے میں تین بچے جاں بحق، ایک زخمی ہو گیا۔ افغان میڈیا کے مطابق بچوں کی اموات بارودی سرنگوں کے دھماکے کے دو واقعات میں ہوئیں۔

ای پیپر دی نیشن