لاہور(نامہ نگار) آئی جی پولیس ڈاکٹر عثمان انور کا مختلف اضلاع کے افسروں واہلکاروں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آئی جی پنجاب نے اوکاڑہ اور پاکپتن سے خطاب کیا اور لا ء اینڈ آرڈر اور کرائم کنٹرول میں اچھی کارکردگی پر کانسٹیبل سے انسپکٹر رینک کے اوکاڑہ پولیس کے 75 اور پاکپتن کے 10 پولیس اہلکاروں کو کیش انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس شہریوں کی جان ومال کے تحفظ اور قیام امن برقرار رکھنے کیلئے محدود وسائل اور انتہائی نامساعد حالات میں بہترین خدمات سر انجام دے رہی ہے۔ پولیس کے بہادر سپاہی کثیر الجہت چیلنجز کا بڑی جرات اور بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں۔دریں اثناء نے کہاکہ پولیس ملازمین اور اہلخانہ کے بہترین علاج معالجے کیلئے فنڈز میں مزید اضافہ کریں گے۔سنٹرل پولیس آفس کی ویلفیئر برانچ نے مختلف اضلاع کے سنگین امراض کا شکار 19 پولیس ملازمین کو علاج معالجے کیلئے ایک کروڑ 4 لاکھ سے زائد فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔