کراچی (کامرس رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس (ایف پی سی سی آئی) کے پالیسی ایڈوائزری بورڈ نے ڈاکٹر عشرت حسین (سابق مشیر وزیر اعظم اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سابق گورنر) کے ساتھ ایک مشاورتی میٹنگ ایف پی سی سی آئی ہیڈ آفس کراچی میں منعقد کی۔ پالیسی ایڈوائزری بورڈ کی ریسرچ ٹیم نے پالیسی ریسرچ یونٹ کے سربراہ ڈاکٹر اسامہ ای خان کیساتھ مل کر میکرو اکنامک فریم ورک، مالیاتی اور بجٹ پالیسیوں، بین الاقوامی تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتوں، ٹیکسیشن ریفارمز، سیکٹر، انرجی سیکٹر اور زراعت پر مختلف تحقیقی مقالے پیش کئے ۔ڈاکٹر عشرت حسین نے پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے قیام میں ایف پی سی سی آئی کے اقدام کی توثیق اور تعریف کی۔ انہوں نے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں ایف پی سی سی آئی کی اہمیت کا اعتراف کیا۔انہوںنے معیشت اور کاروباری برادری کے فائدے کیلئے پالیسی ایڈوائزری کے اہم شعبے کو مزید ترقی دینے کے لیے مفید تجاویز پیش کیں۔