سٹاک ایکس چینج میں تیزی‘ 100انڈیکس41300کی سطح عبور کرگیا

کراچی(کامرس رپورٹر) سیاسی عدم استحکام میں کمی کے سبب پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی رہی ‘انڈیکس میں0.91فیصداضافہ ریکارڈ۔تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے پہلے دن پیر کو شیئرز مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں میں تیزی دیکھی گئی جس کی وجہ سے100 انڈیکس41000،41100،41200 اور41300 کی سطحیں عبور کرگیا۔کاروباری سرگرمیاں میں105فیصد تک اضافہ ہوا جبکہ مارکیٹ سرمائے میں53ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔ مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 53 ارب 4کروڑ48لاکھ80ہزار431روپے بڑھ کر 62کھرب65ارب3کروڑ 96لاکھ 2ہزار549روپے پر پہنچ گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو6 ارب42 روپے مالیت کے34 کروڑ63لاکھ49ہزار821 حصص کا کاروبار ہوا ۔ مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر348کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میںسے 204کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،128میں کمی اور16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ای پیپر دی نیشن