بھارت: منی پور میں فسادات جاری، سکیورٹی فورسز سے جھڑپیں، ہلاکتیں 75ہوگئیں

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت کی ریاست منی پور میں دو ہفتوں سے جاری فسادات میں اب تک 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق منی پور میں جاری فسادات میں سکیورٹی فورسز اور مختلف گروپوں میں تصادم اور فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ منی پور کے مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ ہے جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی بندش میں 31 مئی تک توسیع کر دی گئی ہے۔ حکام کو فساد کرنے والوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ منی پور کے وزیراعلیٰ بیرن سنگھ کا کہنا ہے کہ فورسز کے کریک ڈائون  میں اب تک 40 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ گزشتہ دو روز کے دوران دو پولیس اہلکار بھی جان گنوا بیٹھے ہیں۔ وزیراعلیٰ کے مطابق دہشت گرد عام شہریوں کے خلاف ایم 16‘ اے کے 47 اور سنائپر گنز استعمال کر رہے ہیں اور انہوں نے متعدد دیہاتوں کو بھی نذرآتش کر دیا ہے۔ بلوائیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا ہے جس میں فوج اور دیگر فورسز کی بھی مدد لی گئی ہے۔ فورسز کی طرف سے اب تک 40 دہشت گردوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...