اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) عدالت عظمیٰ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ اور مبینہ آڈیوز کی تحقیقات کیلئے قائم انکوائری کمشن کے خلاف مقدمات سماعت کیلئے مقرر کردیے گئے۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ یکم جون کو سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔ عدالت عظمیٰ نے کیس کے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔دریں اثنا چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ 31 مئی کو آڈیو کیس میں سماعت کرے گا۔ بنچ میں جسٹس اعجازالاحسن‘ جسٹس منیب اختر‘ جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔