خدیجہ شاہ کا طبی معائنہ،اہلخانہ سے ملاقات کی درخواستیں مسترد

لاہور(خبرنگار) لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جناح ہاؤس حملے و جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں گرفتار معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی جیل میں طبیعت ناساز ہونے پر میڈیکل اور فیملی سے ملاقات کرانے کی دائر درخواستیں خارج کردیں۔ انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس کی سماعت کی قبل ازیں عدالت نے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا بعدازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواستوں کو خارج کردیا درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ خدیجہ شاہ کی فیملی کو جیل میں ملاقات کی اجا زت دی جائے جب سے خدیجہ شاہ گرفتار ہوئی ہیں فیملی کو ملنے نہیں دیا گیا ،استدعا ہے کہ عدالت جیل حکا م سے خدیجہ شاہ کی میڈ یکل رپورٹ بھی طلب کرلے۔

ای پیپر دی نیشن