چیف جسٹس اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے اٹارنی جنرل کی الگ الگ ملاقاتیں اہم مقدمات سے متعلق تبادلہ خیال

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور عثمان اعوان نے چیف جسٹس عمرعطا بندیال اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس عمرعطا بندیال سے اٹارنی جنرل کی ملاقات آدھا گھنٹہ جاری رہی جس میں اہم مقدمات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسی سے اٹارنی جنرل منصور عثمان کی ملاقات میں آڈیو لیکس کمیشن سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔سپریم کورٹ نے آڈیو لیکس کمیشن اور حکومت کو نوٹس جاری کیا تھا جبکہ انکوائری کمیشن کے نوٹیفکیشن کو بھی معطل کر رکھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...