دریائے چناب کے کٹائو سے بچانے کیلئے حفاظتی بند بنائے جائینگے:ڈپٹی کمشنر

حافظ آباد ( نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنرعمر فارو ق وڑائچ نے کہا ہے کہ حافظ آباد کے دیہات کو دریائے چناب کے کٹائو سے بچانے کیلئے مختلف مقامات پر 56کروڑ روپے کی لاگت سے 21حفاظتی بند بنا ئے جائینگے ۔ حفاظتی بند کی تعمیر اور دریا کے کٹائو کے جائزہ کیلئے ڈپٹی کمشنر عمرفارو ق وڑائچ  نے محمود پور ، بہک احمد یار،کو ٹ کمیر اور دیگر دیہات کا دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو امتیاز علی بیگ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حافظ مبشر الحسن اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں راشد اقبال بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ حافظ آباد کے دیہات بہک احمد یار،کوٹ کمیر ،بھو ن فا ضل اور محمو دپور کو دریائے چناب کے کٹائو سے بچانے کیلئے مختلف مقامات پر چھوٹے حفاظتی بند بنائے جائینگے۔ان حفاظتی بند کی تعمیر پر تقریبا 56کروڑ روپے لاگت آئیگی ۔  عوام کی سہولت اور اراضی و جائیداد کی رجسٹریشن کاکمپیوٹر ائزڈ نظام ای رجسٹریشن شروع کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عمرفاروق وڑائچ نے ای رجسٹریشن کاباقاعدہ افتتاح کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...