شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری صہیب اسلم سدھو ایڈووکیٹ نے کہا کہ 9مئی کو فوجی تنصیبات پر نہیں بلکہ ریاست پر حملہ کیا گیا،پاکستان میں ایسے سیاسی مزاج کی کوئی جگہ نہیں ہے ، اس سانحہ کی وجہ سے دنیا بھرمیں ملک اور فوج کا وقار اور تقدس بری طرح سے پامال ہواہے دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی جس سے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان کا سامنا کرنا پڑاہے اس سانحہ کی آزادانہ غیرجانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئے اور اس کیلئے ایک جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔
9مئی کے واقعات سے دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی: صہیب اسلم
May 30, 2023