ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی ہوگئی۔سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق آج بھی سونے کا فی تولہ بھاؤ 1700 روپے کم ہوگیا۔اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 32 ہزار 800 روپے ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کی کمی ہوئی تھی۔اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1458 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 99 ہزار 588 روپے ہے۔