برٹش ایئرویز کی طرف سے اپنی نئی یونیفارم میں حجاب اور جمپ سوٹ کو بھی شامل کر لیا گیا۔ نیوز ویب سائٹ’پڑھ لو‘ کی طرف سے اپنے فیس بک پیج پر ایک پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ 20سال میں پہلی بار برٹش ایئرویز کی طرف سے یونیفارم میں حجاب اور جمپ سوٹ کو شامل کیا گیا ہے۔فضائی کمپنی کے عملے میں شامل خواتین اب جمپ سوٹ پہنا کریں گی اور اگر ان کی خواہش ہو گی تو وہ حجاب بھی پہن سکیں گی۔برٹش ایئرویز کی یہ نئی یونیفارم برطانیہ کے معروف فیشن ڈیزائنر اور ٹیلر اوزویلڈ بوٹینگ، او بی ای کی طرف سے تیار کی گئی ہے۔