بے جاتنقید کا جواب اچھی پرفارمنس کی صورت دیں:آئی جی پنجاب  

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے افسران کو ہدایت کی ، پولیس فورس پرکی جانیوالی بے جاتنقید کا جواب پہلے سے بڑھ کر اچھی پرفارمنس کی صورت دیں۔ ڈیوٹی سے بڑھ کرعوامی خدمت کیلئے کام کرنیکا جذبہ پنجاب پولیس کی خاصیت ہے اور خدمت خلق و عوامی تحفظ کا یہی جذبہ پنجاب پولیس کو ممتاز بناتا ہے۔ مختلف شعبوں کے اعلی تعلیم یافتہ نوجوان پولیس ہیومن ریسورس میں شامل ہیں بالخصوص  پولیس کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اعلی تعلیم یافتہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کوتعریفی اسناد اور کیش انعامات دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...