جنرل ہسپتال: خسرہ سے بچاؤ  و رہنمائی کیلئے ہیلپ لائن قائم

 لاہور(نیوز رپورٹر) حکومت پنجاب کی ہدایت پر لاہور جنرل ہسپتال میں خسرہ سے بچاؤ اور رہنمائی کیلئے ہیلپ لائن 042-99268877 ، 042-99268816 قائم کردی گئی ہے ۔ شہری صبح 8 سے رات 8 بجے تک مذکورہ فون نمبرز پر ڈاکٹرز سے مفت طبی مشورہ لے سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر الفرید ظفر نے لاہور جنرل ہسپتال میں ہیلپ لائن کا افتتاح کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن