یوم تکبیر قوم کی اجتماعی طاقت کا منہ  بولتا ثبوت ہے:ابراہیم حسن مراد 

لاہور( لیڈی رپورٹر) سابق صوبائی وزیر اور یو ایم ٹی کے صدر ابراہیم حسن مراد نے کہا یوم تکبیر قوم کی اجتماعی طاقت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاکستان نے اپنی دفاعی صلاحیتوں میں یہ کامیابی حاصل کرنے کیلئے بے شمار مسائل، دھمکیوں اور چیلنجز کا سامنا کیا ہے۔ ان ایٹمی تجربات کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے  ابراہیم مراد  نے کہا پاکستان کو ساتواں جوہری ہتھیار رکھنے والا ملک اور جوہری ہتھیار رکھنے والا پہلا مسلم ملک بننے کا اعزاز حاصل ہے۔

ای پیپر دی نیشن