ایک ماہ میں 10 لائن مین مختلف کمپنیوں میں فرائض  انجام دینے کے دوران شہید :خورشید احمد

لاہور(نیوز رپورٹر) محکمہ بجلی میں سٹاف کی شدیدکمی اور دوہرے کام کی وجہ سے ہر روز دوران کام المناک حادثات ہورہے ہیں۔ایک ماہ میں اب تک 10 لائن مین مختلف کمپنیوں میں فرائض کی سرانجام دہی کے دوران شہید ہوگئے ہیں جبکہ پچھلے سال اسی بنا پر 60 لائن مین سٹاف شہید ہوگئے تھے اس کے باوجود محکمہ بجلی میں گزشتہ 7 سال سے کوئی بھرتی نہیں کی جارہی۔حکومت سٹاف کی شدید کمی کو جلد دور کرنے کیلئے بھرتی کرے۔ عیدالضحٰی کے موقعہ پر ایک بنیادی کارکردگی الاؤنس ادا کیا جائے۔ حکومت بجلی کے نرخ کم کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر مذاکرات کرکے نجی تھرمل پاور ہاؤسوں IPPs سے فی یونٹ ریٹ کم کرائے۔ وزیراعظم پاکستان و وفاقی وزیر سے پرزور مطالبہ کیاگیاکہ وہ واپڈا ہائیڈل سے بننے والی بجلی کمپنیوں کو و اپڈا ساڑھے 5 روپے فی یونٹ مہیا کررہا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...