لاہور(نیوز رپورٹر)جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ارشاد اللہ سندھو کی گمشدگی پر پوری پیپلزپارٹی کو تشویش ہے۔ انکی جلد از جلد اور با حفاظت بازیابی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔وہ گوجرانوالہ کے علاقے موکل سندھواں میں ارشاد اللہ سندھو کے گھر ان کے بیٹے ذیشان سندھو ایڈوکیٹ و دیگر اہلخانہ سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔