بھوپال(این این آئی) بھارت میں بی جے پی کے زیر اقتدار ریاست مدھیہ پردیش میں حکام نے گزشتہ دو دنوں کے دوران 258 مساجد سے 437لائوڈ سپیکراتاردیے ہیں۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اندورشہرسے قاضی محمد عشرت علی کی قیادت میں ایک وفد نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آشیش سنگھ سے ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ مذہبی مقامات پرمحدود آواز کے ساتھ لائوڈ سپیکر کی اجازت دی جائے۔مدھیہ پردیش کی بی جے پی حکومت نے مذہبی مقامات سے آواز پیدا کرنے والے آلات ہٹا دیے۔ 258مختلف مذہبی مقامات سے کل 437لائوڈ سپیکر ہٹائے گئے ۔بی جے پی انتظامیہ کی کارروائی کے خلاف مسلمانوں کے مذہبی رہنمائوں نے احتجاج کیا ہے۔ قاضی محمد عشرت علی نے کہا کہ اگر مذہبی مقامات پر لائوڈ سپیکر پر پابندی ہے تو شادیوں اور دیگر تقریبات میں ڈی جے پر بھی یہی قاعدہ لاگو ہونا چاہیے۔ اندور کے ضلع مجسٹریٹ آشیش سنگھ نے کہا کہ ریاستی بی جے پی حکومت کی ہدایات پر مذہبی مقامات سے لائوڈ سپیکر ہٹا دیئے گئے ہیں۔
بھارت،مدھیہ پردیش میں مساجد سے 400سے زائد لائوڈ سپیکر ہٹا دیئے گئے
May 30, 2024