فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) نواحی علاقہ میں ایک عاشق دیوار تلے دب کر جاں بحق ہو گیا۔ تھانہ صدر کے علاقہ 225 ر ب میں 35 سالہ ریاض مبینہ طور پر اپنی محبوبہ کو ملنے کے لیے گھر کی دیوار پھلانگ رہا تھا کہ دیوار کا کچھ حصہ اس کے اوپر آ گرا اور سر پر اینٹ لگنے سے ریاض موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ریاض کے لواحقین کا کہنا ہے کہ گلی سے گزرتے ہوئے ملزموں نے اینٹ مار کر اسے موت کے گھاٹ اتارا ہے۔ صدر پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے۔