انڈسٹری کیلئے بجلی کے نرخ، شرح سود کم کرنے کی تجاویز زیر غور ہیں: جام کمال

لاہور +اسلام آباد(کامرس رپورٹر+نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر کامرس جام کمال نے کہا ہے کہ انڈسٹری کے لئے بجلی کے نرخوں میں کمی اور شرح سود کو نیچے لانے کے لئے مختلف تجاویز پر غور ہو رہا ہے۔ جلد اس حوالے سے اچھی خبریں ملیں گی۔ انڈسٹری چلے گی تو روز گار ملے گا اور مہنگائی کم ہو گی۔ صنعتوں کی مشکلات سے آگاہ ہیں۔ حکومت  مہنگی بجلی اور 22 فی صد شرح سود کو کم کرنے پر کام  کر رہی ہے۔ انہوں نے اس امر کا اظہار گزشتہ شب  اپٹما میں صنعت کاروں سے ملاقات میں کیا  ہے۔ اس موقع پر اپٹما میں وفاقی وزیر کامرس جام کمال کو سربراہ اپٹما گوہر اعجاز اور دیگر رہنمائوں نے ٹیکسٹائل سیکٹر کی مشکلات سے آگاہ کیا جس میں بجلی 16 سے کم کر کے 9 سینٹ اور شرح سود کو سنگل ڈیجیٹ پر لانے کا مطالبہ کیا۔ گوہر اعجاز  نے کہا کہ پوری قوم کو سود پر لگا دیا گیا ہے۔ جلد ایمرجنسی مانیٹری پالیسی اجلاس بلا کر مارک اپ کم کیا جائے۔لاہور چیمبر میں ایس ایم ایز سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے جام کمال خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملک میں مینوفیکچرنگ سیکٹر کے فروغ کے لیے بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے ایک بہترین، سوچی سمجھی اور قابل عمل حکمت عملی وضع کی ہے۔ ''بے روزگاری میں کمی اور SMEs کو فروغ دینے کے لیے سازگار کاروباری ماحول کو یقینی بنایا جائے گا''۔  تاجر برادری کو درپیش معاشی مسائل پر گرفت رکھنے والے نرم گو جام کمال نے  لاہور چیمبر کے اراکین کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...