مناواں میں زہریلی نوڈلز کھانے سے 2 کمسن بہن بھائی جاں بحق 

لاہور (نامہ نگار) مناواں کے علاقے میں زہریلی نوڈلز کھانے سے کمسن بہن بھائی جاں بحق ہو گئے۔ 8 سالہ بچے رافع اور اس کی 11 سالہ بہن مریم نے گھر میں مبینہ طور پر فاسٹ فوڈ نوڈلز کھائے۔ جس سے دونوں کو الٹیاں آنا شروع ہو گئیں۔ طبعیت زیادہ خراب ہونے پر بچوں کو ہسپتال لے جایا گیا‘ جہاں وہ دم توڑ گئیں۔ پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر ہلاکت کے اصل حقائق سامنے آئیں گے۔ بچوں کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ ایک روز قبل وہ بازار سے نوڈلز لیکر آئی تھی جو بچوں نے کھائے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن