فیصل آباد این اے 97 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم کالعدم 

May 30, 2024

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے سنی اتحادکونسل کے ایم این اے کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے خلاف درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے الیکشن کمشن کے فیصل آباد  این اے 97 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے اس نکتہ پر فیصلہ سنایا کہ نتائج مرتب ہونے کے بعد کیا الیکشن کمشن دوبارہ گنتی کا حکم دے سکتا ہے۔ 7 صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سعد اللہ نے مدمقابل امیدوار کی درخواست پر الیکشن کمشن کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے فیصلے کو چیلنج کیا، ایک مرتبہ نتائج مرتب ہونے کے بعد الیکشن کمشن کے پاس ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا اختیار نہیں ہے۔ الیکشن کمشن نے لیگی امیدوار علی گوہر خان کی درخواست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔

مزیدخبریں