اشتہاری انٹرپول کے ذریعے سعودیہ، ریاست مخالف مواد شیئر کرنے پر 2 ملزم گرفتار  

لاہور+اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+نامہ نگار) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ریاست مخالف مواد شیئر کرنے میں ملوث دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم مسلح افواج کے خلاف من گھڑت اور فرضی خبریں پھیلانے میں ملوث تھے۔ ملزموں کی جانب سے سوشل میڈیا کے ذریعے انتشار پھیلانے کی کوشش کی گئی۔ گرفتار ملزموں میں یاسر عرفات اور عرفان عباس شامل ہیں۔ ملزموں کو روات اور گوجر خان کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ علاوہ ازیں ایف آئی اے انٹرپول نے کارروائی کر کے مطلوب اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر لیا جس کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔ ملزم سفیان علی پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم سال2020 ء میں قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ سٹی کامونکی ضلع گوجرانوالہ میں قتل  کا مقدمہ درج تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...