لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے سنی اتحاد کونسل کے ممبر صوبائی اسمبلی احمر رشید بھٹی کی الیکشن کمیشن کی جانب سے دوبارہ گنتی کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست پر مدعا علیہ شہزاد نذیر کے دلائل دینے کے حق کو ختم کر دیا۔ عدالت نے کیس میں حتمی دلائل طلب کرلئے۔