پشاور (بیورو رپورٹ) گرمی کی شدت میں اضافہ اور گلیشیئرز کے پگھلنے کے عمل میں تیزی آنے کے باعث دریائوں میں پانی کا بہائو تین لاکھ 70ہزار کیوسک سے تجاوز کر گیا ہے۔ گلیشیئرز کے پگھلنے کے عمل میں تیزی کے باعث دریائے سوات اور دریائے کابل میں پانی کے بہائو میں اضافہ کے باعث سیلاب کے امکانات ہیں۔