بلوچستان کی خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنا نے کیلئے کو شاں : چیئرپرسن بی آئی ایس پی  

May 30, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)  چیئرپرسن بینظیر  انکم سپورٹ پروگرام  روبینہ خالد نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صوبہ بلوچستان کی خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بناتے ہوئے  انہیں غربت سے باہر نکالنے کے اقدامات  کررہی ہے۔  ان خیالات کا اظہار  روبینہ خالد نے  بلوچستان میں اجلاس  کے دوران کیا گیا۔ گفتگو کا مرکز صوبے  بلوچستان میں  بینظیر  انکم سپورٹ پروگرام کی  افادیت کو بڑھانے اور غربت میں کمی  لانے کے حوالے سے  نئے اقدامات متعارف کرانے پر تھا۔ روبینہ خالد نے کہا کہ صدر  زرداری کی ہدایت پر انہوں نے صوبہ کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صدر پاکستان نے بلوچستان کی فلاح و بہبود میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔ 

مزیدخبریں