لاہور (خبر نگار) محکمہ داخلہ نے متعدد جیل افسروں کے تباد لے کر دیئے۔ سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل میانوالی ثاقب نذیر چودھری اور سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل خانیوال جاوید اقبال کو آئی جی آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔ محمد منشا کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل خانیوال ، محمد اکرم کو سپرنٹنڈنٹ ہائی سکیورٹی جیل میانوالی جبکہ عابد علی سید کو ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل فیصل آباد لگا دیا گیا ہے۔ علی امیر شاہ کو ہائی سکیورٹی جیل میانوالی سے آئی جی آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔
متعدد جیل افسر تبدیل‘ محمد اکرم میانوالی‘ عابد علی فیصل آباد تعینات
May 30, 2024