اختلافات بھلا کر ترقی و استحکام کیلئے دن رات کام کرنا ہے: گورنر پنجاب  

لاہور (نوائے وقت رپورٹ+نامہ نگار) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پنجاب کی بہتری کے لیے آئینی کردار ادا کروں گا۔ آپس کے اختلافات بھلا کر ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے دن رات کام کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں پیپلز پارٹی سرگودھا، پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب اور پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ کے وفود سے ملاقات میں کیا، اس موقع پر جنرل سیکرٹری پاکستان  پیپلز پارٹی وسطی پنجاب حسن مرتضٰی، انفارمیشن سیکرٹری شہزاد سعید چیمہ بھی موجود تھے۔ سرگودھا سے تسنیم قریشی، پی ایس ایف کے صدر موسیٰ کھوکھر اور پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ سے عمران اٹھوال اور ایڈون سہوترا نے اپنے اپنے وفود کی سربراہی کی۔ گورنر پنحاب نے پارٹی وفود کو گورنر ہاوس میں خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ میں صرف پیپلز پارٹی نہیں پورے پنجاب کا گورنر ہوں۔

ای پیپر دی نیشن