توہین مذہب کے ملزم کی ضمانت، سپریم کورٹ نے نظرثانی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا  

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے توہین مذہب کے الزام پر نامزد ملزم مبارک ثانی کی ضمانت کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیل کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل تین رکنی بنچ نے  سماعت کی۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی نے کہا عدالت میں مختلف فریقین اور اداروں کی جانب سے تحریری رائے جمع کروائی گئی ہے، پانچ اداروں کی جانب سے مشترکہ رائے دی گئی ہے، پہلے مشترکہ رائے کا جائزہ لیں گے۔ عدالت نے تمام فریقین کے وکلا سے تحریری معروضات طلب کر لیں۔ عدالت نے قرار دیا علماء کرام کی جانب سے جمع کرائی گئی آراء کا بھی جائزہ لیا جائے گا، اگر ضرورت پیش آئی تو کیس کو دوبارہ بھی مقرر کیا جاسکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...