اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) فاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کو ایشیائی پیداواری تنظیم کی جانب سے اے پی او میریٹوریس اینڈ ڈسٹنگیوشڈ ایوارڈ 2024 سے نواز دیا گیا۔ احسن اقبال کو ایوارڈ پالیسی، سٹرٹیجک سوچ ، قیادت اور انتظام کے ذریعے سماجی اور معاشی ترقی میں پیداواریت میں ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔