این اے 47  ‘ریٹرننگ افسر پر ٹربیونل کے سامنے پیش نہ ہونے پر 15 ہزار جرمانہ 

May 30, 2024

اسلام آباد (وقائع نگار) الیکشن ٹربیونل اسلام آباد نے حلقہ این اے 47  کے ریٹرننگ افسر پر ٹربیونل کے سامنے پیش نہ ہونے پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ ٹربیونل نے آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ ٹربیونل نے کہا کہ ریٹرننگ افسر کو پیش ہونے کے لیے آخری موقع دے رہے ہیں۔ الیکشن ٹربیونل کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسلام آباد کے حلقہ این اے 47 سے ازاد امیدوار شعیب شاہین کی حلقے میں دھاندلی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ جسٹس طارق محمور جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن نے شفاف الیکشن کرایا ہے یہ جواب بھی انہوں نے دینا ہے۔ وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہمارا سافٹ ویئر پریزائڈنگ آفیسر نے نہیں بلکہ ریٹرننگ افسر نے استعمال کیا۔ 

مزیدخبریں