جہاں حکومتی مینڈیٹ مشکوک ہو وہ ملک نہیں چلتے: شاہد خاقان عباسی 

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جس ملک میں حکومت کا مینڈیٹ مشکوک ہو وہ ملک نہیں چلا کرتے، حکومت اتنے ہی دن چلے گی جتنے دن لانے والے چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی معاملات کو درست کیے بغیر آگے نہیں بڑھا جاسکتا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے میاں نواز شریف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب کی مہربانی کہ انہوں نے اپنی تقریر میں ان کا ذکر کیا مگر جو سیاست انہوں نے چنی ہے وہ اس سے متفق نہیں ہیں۔ میاں نواز شریف سے 35 سالہ تعلق ہے، ان سے یہ دوستی قائم رہے گی۔

ای پیپر دی نیشن