نواز شریف کی ملکی صورتحال پر گہری نگاہ، پاکستان جلد خوشحال ہوگا: عارف سندھیلہ  

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ہی پاکستان کو بحرانوں سے نجات دلا سکتی ہے۔ پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر گہری نگاہ ہے۔  وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ایک بار پھر معاشی طور پر خوشحال ہوگا اور عوام کی زندگیوں میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔  انہوں  نے کہا  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبہ کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے انقلابی اصلاحات لائی جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ  محسن پاکستان میاں نوازشریف کا سات سال بعد (ن) لیگ کی صدارت دوبارہ سنبھالنا ملکی سیاست میں تازہ ہوا کا جھونکا ہے جس سے پارٹی مضبوط ہوگی اور جمہوری عمل کو تقویت ملے گی۔

ای پیپر دی نیشن