سرینگر (کے پی آئی ) مقبوضہ کشمیر کے کئی علاقوں میں بھارتی قابض فوج کے محاصرے اور تلاشی آپریشن جاری ہیں، اس دوران کئی افراد کو گرفتارکیا گیا ہے ۔ یکم جون کوبھارتی پارلیمانی الیکشن کے آخری مرحلے پر مقبوضہ کشمیر کی نشست پر ہونے والی ووٹنگ کے لئے سرینگر میں حفاظتی انتظامات سخت کردئیے گئے ہیں ، جگہ جگہ فوجی اہلکار تعنیات ہیں جبکہ اہم سرکاری و دیگر حساس مقامات پر فوج کا گشت بڑھادیا گیا ہے۔دوسری جانب بھارت کی بدنام زمانہ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے مقبوضہ کشمیر کے بانہال علاقے میں ایک ڈرامائی کارروائی کے دوران ایک سرکاری اہلکار کو 18ہزا ر روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے ۔ بھارتی تفتیشی بیورو نے ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں ایک اہلکار کو شکایت کنندہ سے 18,000 روپے کی رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر جموں و کشمیر کے کٹھوعہ اور راجوری اضلاع کے جنگل کے علاقے میں آگ لگنے والی آگ قریبی علاقوں تک پھیل گئی ہے ۔ کٹھوعہ میں بشولی بیلٹ کے علاقے دھارا ڈوگانومیں لگنے والی آگ جلد ہی پھیل گئی۔ اطلاعات کے مطابق کئی گھنٹوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیاہے۔