پشاور، تھانہ سربند کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی شہید، راہ گیر زخمی  

May 30, 2024

پشاور(آئی این پی )پشاور میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کا اسسٹنٹ سب انسپکٹر(اے ایس آئی)شہید ہوگیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ سربند کی حدود  میں پیش آیا جس میں شہید ہونے والے اے ایس آئی پولیس سٹیشن لیزان آفس حیات آباد میں تعینات تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے روز شہید اے ایس آئی حاجی اکبر موٹرسائیکل پر ڈیوٹی کیلئے جارہا تھا، اسی دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ جس سے پولیس افسر شہید اور راہ گیر زخمی ہوگیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے 10عدد 30 بور کے خول اور دیگر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردیں۔

مزیدخبریں