پشاور (بیورو رپورٹ) آئندہ بجٹ میں نئی پنشن اصلاحات متعارف کرانے کے لئے ہوم ورک مکمل کر لیا گیا ہے۔ ایک سے زیادہ پنشن پر پابندی اور کئی دیگر اصلاحات شامل ہیں۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں پنشن اصلاحات متعارف کرانے کے لئے مختلف اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں۔ پنشنرز پر ٹیکس لگانے کی تجویز بھی زیر غور ہے جو ماہانہ ایک لاکھ روپے سے زیادہ پنشن لے رہے ہیں۔ امکان ہے کہ حکومت اگلے بجٹ سے زیادہ پنشن لینے والوں کے لیے مختلف سلیب متعارف کروا سکتی ہے۔ سرکاری شعبے کے ملازمین کی عمر کی حد کو دو یا پانچ سال تک بڑھانے کی تجویز پیش کر سکتے ہیں۔ مختلف تجاویز کے مطابق وفاقی حکومت کے ملازمین ریٹائرمنٹ سے قبل سروس کے آخری چھتیس ماہ کے دوران حاصل کیے گئے۔70 فیصد اوسط قابل پنشن معاوضے کی بنیاد پر مجموعی پنشن کے حقدار ہوں گے۔