چونیاں : انتظامیہ کی ملی بھگت‘ قبرستانوں پر قبضہ مافیا کا راج

چونیاں (نمائندہ خصوصی) قبرستانوں پر قبضہ مافیا کا راج انتظامیہ نے خاموشی اختیار کر لی۔ تفصیلات کے مطابق شہریوں کے ایک وفد جن میں محمد خالد بابا طاہر خان سہیل شیخ رانا ارشد رابا یعقوب عابد ودیگر نے پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قبضہ مافیا اتنا چلاک ہے کہ آپس میں افراد ایک دوسرے کے ساتھ خریدو فروخت کرتے ہیں اور جعلی اشٹام بنا لیتے ہیں اور پھر اپنے بندے سے ہی خرید لیتے ہیں ایک پلاٹ کو تین سے چار افراد باری باری خریدتے ہیں اور آپس میں ملے ہوئے ہوتے ہیں اس میں سرکاری محکمہ کے چند ملازمین بھی ملے ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ قبرستانوں میں قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی کی جائے ۔

ای پیپر دی نیشن