شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)انصاف لائیرز فورم کے ضلعی رہنما چودھری محسن اعجاز گورایہ نے کہا ہے کہ جنرل الیکشن میں عوام نے( ن) لیگ کو مسترد کیا مگر عوام کے رائے حق دہی پر شب خون مار کر کرپٹ ٹولے کو پھر سے ملک و قوم پر مسلط کردیا گیا فارم 47کی پیداوار موجودہ حکومت کو عوامی پذیرائی حاصل نہیں قوم اس حکومت سے جلد سے جلد چھٹکارا پانا چاہتی ہے ملک میں سیاسی استحکام پی ٹی آئی کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کرکے ہی ممکن بنایا جاسکتا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے چیمبر میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔
فارم 47کی پیداوار حکومت کو عوامی پذیرائی حاصل نہیں : محسن اعجاز
May 30, 2024