بھکھی(نمائندہ نوائے وقت ) ڈاکٹر عبداقدیر خان اور ان کی ٹیم نے ملک کو ناقابل تسخیر بنایا وہ آج بھی کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں میں بستے ہیں ہم ان کے احسان مند ہیں ان کی ملک کیلئے دی گئی خدمات پرانہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار ملک محمد اسلم وٹو سابق یو سی ناظم نے ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستانیوں کے دلوں میں بسے ہوئے ہیں ۔