شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میاں جمیل نے کہا ہے کہ بھٹہ مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے مزدوروں کو صحت تعلیم کے ساتھ ساتھ مکمل اجرت دینے کیلئے محکمہ سوشل سکیورٹی،لیبر ویلفیئر سمیت دیگر محکمے پوری تن دہی سے کام کریں بھٹہ مزدوروں اور ان کی فیملی کو صحت کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ان کو سوشل سکیورٹی میں فوری طور پر رجسٹرڈ کیا جائے ضلع شیخوپورہ میں جبری مشقت کا ایک کیس بھی سامنے نہیں آیا کم از کم اجرت نہ دینے پر 5بھٹہ مالکان کیخلاف مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر لیبر ویلفیئر اسحاق سومرو،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل سکیورٹی مس نازیہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زکریا وٹو، چیئرمین قلم مزدور تحریک سلطان حمید راہی،بھٹہ مالکان کی طرف سے اسلم ڈوگر،ایاز ورک اور دیگر بھی موجود تھے۔