حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) پنڈی بھٹیاں میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے کاروائی کرکے 2ھزار ملاوٹی دودہ اور 16سو لٹر جعلی مشروبات کی بوتلیں اور پیکٹس قبضہ میں لیکر تلف کردیئے۔ ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروادیاگیا۔ملاوٹی دودہ اور جعلی مشروبات کو پنڈی بھٹیاں شہر کی مختلف دوکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔ دوسری جانب مقدمہ کے اندراج کے بعد ملزمان روپوش ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے ماررہی ہے۔