بزنس مین ملک شفاقت کی مجتبیٰ شجاع الرحمن سے ملاقات 

May 30, 2024

قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی)معروف بزنس مین ملک شفاقت علی کی صوبائی وزیر خزانہ مجتبٰی شجاع الرحمن سے ملاقات،دوران ملاقات مجتبٰی شجاع الرحمن کا کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ عوام دوست بجٹ ہوگا جس سے عام عوام کیساتھ ساتھ کاروباری طبقہ بھی مستفیذ ہوگا۔پاکستانی مصنوعات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرکے بیرونی مصنوعات کا ترک کیا جائے۔ پاکستان کی سینکڑوں مشہور مصنوعات بیرون ممالک فروخت کرکے ملکی خزانے میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کاسٹمیٹکس کی بہت سی میڈ اِن پاکستان پراڈکٹس ہیں جو بیرون ممالک میں اپنا مقام رکھتی ہیں اور یہ مصنوعات کسی بین الاقوامی برانڈ سے کم نہیں ہیں ٹیکسٹائل گارمنٹس کپڑے اور گھریلو اشیاء سمیت بہت ساری پاکستانی مصنوعات ایسی ہیں جو غیر معمولی طور پر بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستان کی پہچان ہیں انہوں نے اس موقع پر دیگر کاروباری حضرات کو پیغام دیا کہ وہ موجودہ حکومت اور ان کی پالیسیوں پر بھروسہ کریں آئندہ بجٹ میں بزنس کمیونٹی کیلئے بے مثال فیصلے متوقع ہیں۔

مزیدخبریں