کلینک آن وہیل اپنی نوعیت کا مثالی پروگرام ہے : سند س ارشاد 

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر سند س ارشاد نے کہا ہے کہ وز یر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جانب سے اربن ایریا میں عوام کو صحت کی مفت سہولیات فراہم کر نے کے لیے شروع کیے جانے والے کلینک آن وہیل پروگرام اپنی نوعیت کا ایک مثالی پروگرام ہے جس کے تحت عوام کو انکے گھر کی دہلیز پر علاج معالجہ اورمفت ادویات کی سہولیات فراہم کی جارہی ہے ۔کلینک آن وہیل پروگرام کے تحت مریضوں کو الٹرا سائونڈ، ای سی جی ، شوگر، ہیپاٹائٹس سمیت دیگر مفت ٹیسٹوں کی بھی سہولت دستیاب ہے اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد اس پروگرام سے مفت علاج معالجہ کی سہولیات حاصل کر رہی ہے۔ انہوں نے ان خیالا ت کا اظہار ونیکے روڈ کے علاقہ میں کلینک آن وہیل پروگرا م کے تحت لگائے جانے والے میڈیکل کیمپ کے دورہ کے موقع پر کیا ۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عمر شریف راٹھور،انچارج پروگرام ڈاکٹر رائے شہروز احمدو دیگر بھی انکے ہمراہ تھے ۔

ای پیپر دی نیشن