گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )چیئرمین گوجرانوالہ بزنس سینٹر احمد اکرام لون کی قیادت میں وفد نے سری لنکن صدر کے مشیر ایچ ایم حریس سے ایوان صدر کولمبو میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تجارت کے فروغ پر بات چیت ہوئی ، اس موقع پر اعزازی قونصل جنرل سری لنکا یاسین جوئیہ، سری لنکا پاکستان بزنس فورم کے سیکرٹری انجینئر عمر محمود ، ملک ولی الحق اورذوالقرنین یاسین موجود تھے ۔ ایچ ایم حریس نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں،بس ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم آپس میں برادرانہ تعلقات کے ساتھ ساتھ معاشی سرگرمیوں کو بڑھائیں اور مشترکہ اشتراک کے فروغ پر بھی کام کریں۔ سری لنکن حکومت نے ا نوسٹرز کیلئے نئی پالیسیاں متعارف کروائی ہیں جس سے انہیں بہت فائدہ ہو گا ، اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ پاکستانی بزنس کمیونٹی سری لنکا میں کاروبار کرے ۔