بجلی فی یونٹ 3 روپے 49 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

May 30, 2024 | 12:14

 ایک ماہ کیلئے بجلی فی یونٹ 3 روپے 49 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے کیونکہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر نیپرا آج سماعت کرے گا۔ سی پی پی اے نے ماہ اپریل کے ایف سی اے کی مد میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق منظوری کی صورت میں صارفین پر 34 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ درخواست میں اپریل میں فرنس آئل اور ڈیزل سے بجلی پیدا نہیں کی گئی، ایک ماہ میں ہائیڈل سے بجلی کی پیداوار 22.96 فیصد رہی۔ درخواست میں کہا گیا کہ اپریل میں مقامی کوئلے سے 10.19 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مقامی گیس سے 11.28 درآمدی ایل این جی سے24.97 فیصد بجلی پیدا کی گئی، اپریل میں جوہری ایندھن سے 23.64 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

مزیدخبریں