تعلیمی بورڈ شہید بینظیر آباد کے تحت جاری انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نقل مافیا کا راج برقرار ہے۔پیپر بھی قبل ازوقت لیک آؤٹ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق نواب شاہ میں آج ہونے والا گیارہویں جماعت کا کیمسٹری کا پرچہ قبل از وقت مختلف واٹس ایپ گروپس میں وائرل ہوگیا۔ نقل مافیا کی جانب سے طلبہ کو حل شدہ پرچہ واٹس ایپ کے ذریعے 500 روپے میں فروخت کیا جانے لگا امتحانی مراکز میں بھی طلبہ دھڑکے سے موبائل فون کے زریعے نقل کرنے کرنے لگے۔ بورڈ انتظامیہ کی نقل کی روک تھام کے لئے بنائی گئی ٹیمیں بھی موقع سے غائب ہوگئیں۔