پاکستان کا دوسراکمیونیکیشن سیٹلائٹ آج خلا میں بھیجا جائے گا

پاکستان کا دوسرا کمیونیکیشن سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم 1 آج خلاء میں بھیجا جائے گا  تفصیلات کے مطابق سیٹلائٹ چین کے شی چانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے مداربھیجا جائے گا۔5ٹن وزنی سیٹلائٹ جدید ترین مواصلاتی آلات سے لیس ہے ۔اس سیٹلائٹ کے ذریعے پاکستان کے طول و عرض میں تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جا سکے گی ۔  ترجمان سپارکو  کے مطابق سیٹلائٹ زمین سے 36000 کلومیٹر کی اونچائی پر مدار میں داخل کیا جائے گا سیٹلائٹ کو زمین سے مدار تک پہچنے میں 3سے 4روز لگ سکتے ہیں۔ سیٹلائٹ ای کامرس ، ای گورننس کے علاوہ معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن