پاک بھارت ٹاکرے سے قبل دہشت گردی کا خطرہ ،انتظامیہ نے سٹیڈیم کی سکیورٹی بڑھا دی ۔تفصلات کے مطابق گورنر آفس نیو یارک کا کہنا ہے اس وقت عوامی تحفظ کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ صورتحال کی نگرانی کررہے ہیں۔ نیویارک انتظامیہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیساتھ مل کر کام کررہی ہے۔ ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ 9جون کو نیویار ک میں شیڈول ہے۔